Saturday, 19 March 2011
آپ (ص)کی سیرت ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے ۔ مولانا ہدایت اللہ
امت مسلمہ اسوہ رسول(ص) پر عمل کر کے اپنا کھویااپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔ سیرت کانفرنس سے خطاب
منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا ہدایت اللہ نے کہا ہے امت مسلمہ اسوئہ رسول پر عمل کرکے ہی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے آپ(ص) کی سیرت میں زندگی گزرنے کی مکمل رہنمائی موجود ہے آج اگر امت مسلمہ رسوا ہو رہی ہے تو اس کی اصل وجہ نبی اکرم (ص) کی سیر ت طیبہ کی پامالی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کرک میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولاناہدا یت اللہ نے کہاکہ اگر ہم دنیا میں امن کا قیام چاہتے ہیں تو ہمیں آپ (ص) کی سیرت مطہرہ پر عمل پیر اہو نا ہو گا اپنی کامیابی صرف اورصر ف آپ(ص)کی اتباع میں ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز آپ(ص) کی توہین کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جاتے ہیں لیکن جب تک ہماری گردنوں پر ہمارے سر قائم ہیں تو ہم ناموس رسالت کے لیے ہر وقت تیا رہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو لادین بنانے کے لیے ہرکو شش کو ناکا م بنا نے کے لیے دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اگر ہم پوری دنیا پر اسلام کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں تو صرف آپ(ص) کی
سیر ت کے ذریعے ممکن ہے ۔
Subscribe to:
Comments (Atom)